پاکستان

امریکا پاکستان کا مشورہ مانتا تو ہزیمت سے بچ سکتا تھا، جنرل (ر) احسان الحق

افغانستان میں اقوام متحدہ کے تحت وسیع الخیال حکومت بنانے اورنائن الیون کے ذمے داروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی تجویزدی تھی

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر)احسان الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اگر امریکا پاکستان کا مشورہ مانتا تو 20 سالہ افغان جنگ اور ہزیمت سے بچ سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر)احسان الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب نے امریکا کو افغانستان پر حملے سے روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے تحت وسیع الخیال حکومت بنانے اورنائن الیون کے ذمے داروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی تجویزدی تھی۔ جنرل (ر)احسان الحق کا کہنا تھاکہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر جنگ مخالف ہونے کے باوجودجنگ رکوانے میں ناکام رہے۔ امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ اوباما دور میں بھی پاکستان نے مذاکرات سے افغان جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا لیکن امریکا نے پاکستان کی بات ماننے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.