پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں بھی صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شکرگڑھ ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جم کر بارش ہوئی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.