پاکستان

اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈاکٹرز بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائیگا،ائیر ایمبولینس چاہیے یابزنس کلاس، جو بورڈ کا فیصلہ ہوگا، اسے پرعمل ہوگا

معروف اداکار عمر شریف کے علاج سے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو ان کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمر شریف سے ملاقات کی ہے، آج ان کا ڈائلیسز بھی ہوا ہے، عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ عمر شریف کے کیس کی جانچ کریں اور دیکھیں کہ عمر شریف کی کیسے مدد کی جاسکتی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یاور پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائیگا،ائیر ایمبولینس چاہیے یابزنس کلاس چاہیے، جو بورڈ کا فیصلہ ہوگا، اسے پرعمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.