پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ذاتی مصروفیات یا پھر کچھ اور ………………؟ اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ذاتی مصروفیات یا پھر کچھ اور ………………؟ اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان دو مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھی انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔ سینئر وزیر علیم خان ذاتی مصروفیات کے باعث وزارت سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے علیم خان نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی، وزیراعظم سے دو سے تین مرتبہ وزارت سے مستعفی ہونے کا کہہ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے کابینہ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.