پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈشز کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام، یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے اور370 روپے تک فی لیٹر اضافے کے بعد کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈشز کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے،ٹشو ڈبہ15 روپے، ٹشو رول5 روپے،کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ چلی،گارلک، بی بی کیو، پِیزا ساس،صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلو کلینرکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے مختلف برانڈز پر قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہناہے کہ مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پراشیا خریدتے ہیں، انہیں پرفروخت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.