پاکستان

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

پاکستان بھر میں کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کے لیے  پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ملک کے41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار میدان میں ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

کنٹونمنٹ بورڈز  الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو  رہا، اس کے علاوہ راولپنڈی اورپنوں عاقل کےایک ایک وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔

ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کا اعلان کریں گے، تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسران سے حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.