پاکستان

لاہور: امیدوار کا انتقال، پولنگ کا عمل ختم

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 7 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.