پاکستان

پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈوزیئر 131 صفحات پر مشتمل ہے اور سلامتی کونسل کی کس طرح سے نفی کی جا رہی ہے وہ بھی ڈوزیئر میں ہے۔ مسلم علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنا بھی ڈوزیئر میں شامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے گھر کے گھر جانے والے راستوں کو بند کیا گیا اور ان کے گھر کو گھیرے میں لیا گیا۔ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو بھارتی فورسز نے اپنے قبضے میں لیا۔سید علی گیلانی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا نے دیکھا بھارت کی سوچ کیا تھی جبکہ ہر پاکستانی اس افسوسناک واقعے کے بعد کرب میں مبتلا تھا۔ یہ صورت حال دیکھ کر دنیا میں بسنے والے ہر کشمیری کو تکلیف ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بلیک آوٹ جاری ہے اور سید علی گیلانی بھی طویل عرصہ قید و بند میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769 دن ہو چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔ آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن خلا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.