پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کونسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑا دعویٰ کردیا، قومی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں، انہیں پنجاب کی صدارت کی پیش کش کی گئی تھی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کونسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا بڑا دعویٰ، قومی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بڑی انا رکھتے ہیں،وہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔چوہدری نثار کار سیاست کی باریکیوں کو سمجھتے ہیں۔ ایچی سن کالج میں کرکٹ ٹیم کے کپتان چوہدری نثار تھے عمران خان نہیں۔وہ تو بارہویں نمبر پر تھے جسے کبھی کھلا لیتے تھے۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے،اس حوالے سے خوب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔گذشتہ روز بتایا گیا کہ چوہدری نثار علی خان کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت کی پیشکش کی گئی ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے دوست احباب سے مشورے کا وقت مانگا ہے تاہم پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ چوہدری نثار پر چھوڑا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہو گئے تو اگلے انتخابات کے بعد چوہدری نثار کو پنجاب میں بڑا انتظامی عہدہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار علی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی چند روز پہلے ملاقات ہوئی تھی۔اس ملاقات کو خفیہ رکھا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے رہنماں نے اس ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے۔۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا شمار مسلم لیگ ن کی پالیسی ساز رہنماں کی صف میں ہوتا تھا لیکن پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے انہیں الیکشن میں بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست سے کامیابی ان کا مقدر نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.