پاکستان

سندھ اور بلوچستان میں چار دن کے لئے سی این جی بند

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک معطل رہے گی۔ کل رات 12 سے ہفتہ صبح 8 بجے تک سی این جی اور آرایل این جی بند رہیں گے۔

ایس ایس جی نے کہا ہے کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئے گی۔ ڈرائی ڈاکنگ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق ایل این جی لانے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران ڈرائی ڈاکنگ کے دورانیے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت ڈرائی ڈاکنگ اب 14 سے 17 ستمبر تک ہوگی، 14 سے 17 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 75 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔

ترجمان کے مطابق کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ تمام سی این جی اسٹیشنز کو 18 ستمبر بروز ہفتہ 8 بجے صبح کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.