پاکستان

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب باکو میں منعقد ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی میزبانی آذر بائیجان کررہا ہے۔

فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں کو برادر ہڈ کا نام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ فوجی مشقیں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.