پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا، سب دنگ رہ گئے

ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا

ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا، سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔ عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔

دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایکو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے جبکہ نئے موبائل تصدیقی سسٹم نے ڈھائی کروڑ غیر قانونی موبائل ڈیواسز کو بلاک کیا اور پچاس لاکھ سے زائد ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل بلاک کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.