پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں موذی وباء کا پھیلاؤ، دسویں اور بارہویں جماعت کے نالائق طلبہ کی قسمت چمک اٹھی، حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا

کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا

ملک بھر میں موذی وباء کا پھیلاؤ، دسویں اور بارہویں جماعت کے نالائق طلبہ کی قسمت چمک اٹھی، حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 10 ویں اور12 ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں لہٰذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دوبارہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع نے کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.