پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران حکومت سے چھٹکارہ اور اقتدار میں آنے کیلئے بلاول بھٹو کی نئی سیاسی چال، مونس الٰہی کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے کی آفر، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

آصف زرداری اور شہباز شریف بری ظرح پھنسے ہوئے ہیں، بلاول اور مونس الہی کی ملاقات کا مقصد صرف عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے

عمران حکومت سے چھٹکارہ اور اقتدار میں آنے کیلئے بلاول بھٹو کی نئی سیاسی چال، مونس الٰہی کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے کی آفر، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مونس الہی کی ملاقات کا مقصد صرف عمران خان سے نجات حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کو ذرائع یہ کہہ رہے ہیں اور پیشکش بھی کہ چاہے تو وزیراعلیٰ بن جاؤ اور چاہے تو وزیراعظم بن جاؤ۔ آصف زرداری اور شہباز شریف بری ظرح پھنسے ہوئے ہیں۔وہ چاہتے کسی طرح ق لیگ مل جائے۔کھیل صرف یہ ہے کہ کسی طرح سے عمران خان سے نجات حاصل کر لی جائے تاہم فیصلہ مونس الٰہی نے نہیں کرنا۔ چوہدری پرویز الٰہی فیصلہ کر چکے ہیں کہ تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہے۔سیاست اپنی ضرورتوں اور مفادات کے تابع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الہی نے زرداری ہاس میں ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.