پاکستان

مینار پاکستان واقعہ، کیس میں گرفتار ملزمان ریمانڈ پر جیل یاترا پر روانہ

پولیس نے گرفتار 6 ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا جن میں شہریار، مہران، ارسلان، ساجد، عابد اور افتخار شامل ہیں

مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکرز سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کے لئے جیل یاترا پر بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار 6 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے گرفتار 6 ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا جن میں شہریار، مہران، ارسلان، ساجد، عابد اور افتخار شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.