پاکستان

دنیا عمران خان کی شاگردی اور مریدی کرے؛صدر پاکستان

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دعا ہے پاکستان میں جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی برداشت کی روایات فروغ پائیں، گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت اثرات کے سبب دنیا کی معیشت سکڑی لیکن پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر رہی، پاکستان میں معیشت کی نمو کورونا کے باوجود بہتر رہی۔اپوزیشن کے شور شرابے پر صدر مملکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ شور مچائیں مگر حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی، ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہاہے جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کاحکومتی پالیسیوں پر اعتماد 60 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہتر کارکردگی کے حوالے سے ماضی کے ریکارڈ توڑ ڈلے جب کہ تعمیراتی شعبے میں تاریخی ترقی کا سہرا وزیراعظم کے سرجاتاہے، زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ماضی میں حکومتوں نے کارخانوں اور صنعتوں سے ترقی کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کاروبار شروع کرنے سےمتعلق آسانی میں 28 درجے بہتری آئی،  سیمنٹ اور اسٹیل کے ساتھ 60 کے قریب صنعتیں چل رہی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا،  ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے  جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.