پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد آئندہ تین روز میں موسم کیسا ہوگا؟ درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جائے گا؟ عوام کے لئے چونکا دینے والی خبر آگئی

آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور کبھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے

ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد آئندہ تین روز میں موسم کیسا ہوگا؟ درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جائے گا؟ عوام کے لئے چونکا دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں گرمی کی صورت میں نظر آرہے ہیں، آئندہ تین روز موسم گرم اور کبھی شدید گرم مرطوب رہے گا، پارہ 40ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔ شمال مغربی گرم ہوائیں دن میں چلیں گی، آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور کبھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے اور حالیہ موسمیاتی جائزے میں اس کا رخ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کراچی میں بارش کا امکان کم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.