پاکستان

معروف ناول نگار و سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر اپنے خالق حقیقی سے جاملے

طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جس میں جاسوسی ناول اور دیگر شامل ہیں، نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی

معروف ناول نگار، مصنف اور سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلا ت کے مطابق طارق اسماعیل ساگر کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق گزشتہ دنوں طارق اسماعیل ساگر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آج وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں جس میں جاسوسی ناول اور دیگر شامل ہیں۔ طارق اسماعیل ساگر کی نماز جنازہ آج شام ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.