پاکستان

معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے اور قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

سندھ ہائیکورٹ نے معذور لڑکی کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں معذور لڑکی روبینہ کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا، والد، روبینہ اور اس کی والدہ کو بچپن میں چھوڑ کرچلا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ لڑکی کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ موجود ہے اور قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سفر کرنے اور بینک اکانٹ کھلوانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں، معذور لڑکی کا والدہ کے ساتھ قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔ وکیل کے دلائل پر عدالت نے چیئرمین نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.