پاکستان

حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات، پنجاب کے 2 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان

تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی جانب سے مزار کو غسل دے کر کیا گیا

پنجاب کے 2 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان، روحانی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا رحم اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر کل بروز بدھ ملتان میں چھٹی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی جانب سے مزار کو غسل دے کر کیا گیا۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہیں اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے حسب روایت بہاالدین زکریا کے عرس پر کل ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے عرس کی آمد پر بدھ 15 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.