پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ سچ کر دکھایا، فواد چوہدری نے ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی خوشخبری سنا دی

ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی، ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی

وفاقی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ سچ کر دکھایا، فواد چوہدری نے ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی، ڈیوٹی ختم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے بڑی گاڑیوں سے بھی اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے اور ڈیوٹی کی شرح سات فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آٹو سیکٹر میں مقامی پیداوار کو فروغ اور موجودہ ٹیرف نظام میں پیش آنے والی دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ کی سفارشات پر ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی)کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔ اس کے ساتھ ہیوی کمرشل وہیکل پر بھی اے سی ڈی کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردی جائے۔ فواد چودھری نے کہا کہ قائد اعظم فانڈیشن ایکٹ 2021 کے مجوزہ مسودے کی کابینہ نے منظوری دی گئی ہے، کورونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویئر ہاس میں موجود اشیا پر 30 ستمبر تک سامان اٹھانے پر سرچارج نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.