پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کے افسران پر حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

فسران اپنے ساتھیوں یا وزیٹرز سے اجرک، ٹوپیاں اورکسی قسم کے تحائف وصول نہ کریں، احکامات کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی

محکمہ تعلیم سندھ کے افسران پر حکومت نے بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے اجرک و ٹوپیاں یا کسی قسم کے تحائف لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے حکم نامے کے مطابق سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے تمام افسران کو تحائف وصول کرنے سے منع کردیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے ساتھیوں یا وزیٹرز سے اجرک، ٹوپیاں اورکسی قسم کے تحائف وصول نہ کریں۔ حکم نامے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ادارہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.