پاکستان

این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ جبکہ ڈائریکٹر ایچ ار، ڈائریکٹر ہائیر، پرائمری ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور سیکشن آفیسر کمیٹی کے رکن ہونگے

محکمہ تعلیم سندھ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی قا ئم کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق این ٹی ایس پاس اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایچ ار، ڈائریکٹر ہائیر، پرائمری ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور سیکشن آفیسر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی اساتذہ کے تعلیمی اسناد، دستاویزات، تقرر ناموں کی تصدیق کرے گی جبکہ کمیٹی کی تصدیق کے بعد اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.