پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومتی جماعت کے دو اہم رہنماؤں کے نا اہلی کی پیشگوئی کر دی، نام سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومتی جماعت کے دو اہم رہنماؤں کے نا اہلی کی پیشگوئی کر دی، نام سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ روز لندن میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف نے کچھ لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں سے ایک نے سوال کیا کہ بحران کیسے پیدا ہو گا۔جس پر نوازشریف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن دو رہنماؤں کو نااہل قرار دے گا۔عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نااہل کر دے گا،اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ نوازشریف کو کس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دو رہنماں کو نااہل کر دے گا۔ کہا جاتا ہے کہ سعید مہدی (سابق بیوروکریٹ)نوازشریف کے بہت قریبی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.