پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیف الیکشن کمشنر کی شریف خاندان سے کافی قربت، شریف برادران کیخلاف کسی بینچ میں بھی ان کو شامل نہ کیا جائے، اعتزاز احسن کے دعویٰ نے نیا سوال اٹھا دیا

مجھے ان کی عقل پر شک ہے، یہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو ان کے خود ہی مخالف ہو جاتے ہیں: اعتزاز احسن کے الیکشن کمیشن پر الزامات

چیف الیکشن کمشنر کی شریف خاندان سے کافی قربت، شریف برادران کیخلاف کسی بینچ میں بھی ان کو شامل نہ کیا جائے، اعتزاز احسن کے دعویٰ نے نیا سوال اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو ایک دشواری ہے کہ وہ معیشت جو سڑکوں پر ہے، جو محلوں میں ہے، جو دیہات میں ہے، اس کی زبوں حالی کا حکومت کے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔ عمران خان کو سب سے زیادہ مشکل مہنگائی اور بے روزگاری سے ہوگی جو اصل اپوزیشن ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ایسے کسی شخص کے خلاف بینچ میں بھی نہیں بیٹھناچاہیے جو نواز شریف یا شریف خاندان کے خلاف ہے کیونکہ ان کی شریف خاندان سے کافی قربت ہے۔ ایسے میں چیف الیکشن کمشنر کو گریز کرنا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنے والے وزرا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی عقل پر شک ہے، یہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو ان کے خود ہی مخالف ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.