پاکستان

استعفوں اور عدم اعتماد کا معاملہ، فضل الرحمن کا بلاول بھٹو کو دوٹوک جواب

ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے استعفوں اورعدم اعتماد کے معاملہ پر بلاول بھٹو کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے عدم اعتماد، عدم اعتماد، عدم اعتماد کی گردان کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد، ہماری رائے، ہماری رائے، بڑی عقل کی رائے توپھرپیش کریں نا، کیوں بیٹھے ہیں آرام کے ساتھ؟ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟ ان کا کہنا تھاکہ 6 ممبران پرعدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.