پاکستان

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ اور افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے ڈالرکی قیمت بڑھی اور طلب اور رسد کی وجہ سے بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ طلب اور رسد کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ اور افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے ڈالرکی قیمت بڑھی اور طلب اور رسد کی وجہ سے بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کے ریٹ سے متعلق کچھ بتانے کو تیار نہیں، وزارت خزانہ کو جواب دینا چاہیے کہ ڈالر 170 کا کیوں ہوگیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ جب شوکت ترین وزیر خزانہ بنے تھے تو ڈالر 153 روپے کا تھا،آج 170 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.