پاکستان

رینجرز اہلکاروں کی کارروائی، پولیس اہلکار منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سچل تھانے کے دونوں اہلکاروں سے 8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ہے، اہلکاروں کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا

کراچی میں رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سچل تھانے کے دونوں اہلکاروں سے 8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ہے، اہلکاروں کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ایک اورپولیس اہلکار بھی واردات میں ملوث ہے، وہ پولیس اہلکار ڈی ایس پی کا مبینہ گن مین تھا جسے غائب کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سچل سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 16کلوگرام چرس برآمدکی گئی تھی، مبینہ طور پر سابقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی نے رشوت لے کر ملزمان چھوڑدیے، برآمد چرس میں سے 8کلوگرام مبینہ طور پر بیچنے کیلیے اہلکاروں کو دی گئی تھی تاہم وہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔ پولیس حکام نے واردات اورجاری انکوائری کی جیونیوز کو تصدیق کردی ہے، اس سے قبل بھی جمشید کوارٹرز سے پکڑی گئی منشیات بیچے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.