پاکستان

آرمی چیف کا ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ایئر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ

افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران ان کو پاکستان ایئر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ائیرہیڈ کوارٹر کے دورے پر آرمی چیف کو پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی اور ائیر چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.