پاکستان

حمزہ شہباز کا یوم جمہوریت پر اہم پیغام، ملک میں جمہوری اقدار خطرے سے دو چار ہے

یوم جمہوریت پر جمہوری اقدار اور قدروں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے یوم جمہوریت پر اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوری اقدار خطرے سے دو چار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے یوم جمہوریت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریت پر جمہوری اقدار اور قدروں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمہوریت صرف ایک نظام حکومت نہیں بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور انکی خوشحالی کا راستہ بھی ہے۔ افسوس کے اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے قانون سازی صدارتی آرڈیننس کے زریعے کی جا رہی ہیں حکومت اپنے تین سالہ دور میں 58 سے زائد آرڈیننس جاری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط کردہ موجودہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے جبکہ ملک کے تمام طبقات بشمول صحافی اور ڈاکٹرز اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے 13 فیصد سے زائد مہنگائی نے عوام کو روٹی روٹی کا محتاج کر دیا ہے۔ حکومت کا رویہ جمہوری کہ بجائے آمرانہ ہے یہ فسطائی سوچ کی نشانی ہے۔ ہمیں یوم جمہوریت پر اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک میں اصل جمہوریت جس کا مقصد عوامی فلاح ہو اس کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.