پاکستان

وزیراعظم کا دورہ لاہور، پنجاب کی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو بڑے اہداف دیدیئے گئے

صاف پانی کی فراہمی، ماحولیات کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرین کرنے کا حکم، انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کے دوران صوبائی دارالحکومت میں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو نئے اہداف دے دیئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے دورے میں وزیراعظم عمران خان نے انتظامی ٹیموں کو صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور میں پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، شہر میں پانی کے لیول کو 10 پندرہ سال پہلے والی سطح پر لایا جائے۔ وزیراعظم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو ماحولیات کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرین کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظر آنا چاہیے کہ حکومت ان کے لیے کیا کررہی ہے۔ ذرائع کا بتاناہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورے کے دوران فیڈمک کیحوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس دوران وزیراعظم نے فیڈمک کے سی ای او اور چیئرمین کی فوری تقرری کا حکم جاری کیا۔ فیڈمک میں کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.