پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار72 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار928 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ایک ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار423، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720، بلوچستان میں 32 ہزار707، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 345 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار224، خیبرپختونخوا 5 ہزار 354، اسلام آباد 895، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 728 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.