پاکستان

"اتنے ظالم نہ بنو عمران بھائی”۔۔۔سچ بولنے والے کی زبان بند کرا دی گئی

تاجکستان میں بزنس فورم کے اجلاس کے دوران  تنقیدی نظم پڑھنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  شاعر کو روک دیا گیا۔ 

 گزشتہ روز دوشنبے میں  پاکستان تاجکستان  مشترکہ بزنس فورم کا آغازہوا ، جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے اجلاس کے بعد   وہاں موجود ایک بزنس مین کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان پبلک سیکٹر کے بچوں کو اسکالر شپ دے رہی ہے لیکن یہ اسکالر شپ  پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کو نہیں دی جارہیں، میری مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری  رزاق داؤد اور وزیراعظم  پاکستان عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ اس پر بھی غور کریں ۔

 بعد ازاں  بزنس مین نے  ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کہہ رہا ہے کہ کچھ اپنے بھی دل پر زخم کھاؤ، میرے لہو کی بہار کب تک،مجھے سہارا بنانے والوں میں لڑکھڑایا تو کیا کروگے۔

جس کے بعد مذکورہ بزنس مین کا کہنا تھا کہ ’آخر میں عمران خان صاحب آپ کے لیے ایک شعر ہے اتنے ظالم نہ بنو ،عمران بھائی آپ کے لیے ۔آپ تو اب ایک قیدی ہوگئے، جب کنٹینر پر تھے تو زبردست تھے ۔ اب تو پتہ نہیں کن کے چکروں میں آپ آگئے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت ہی سیکھو ۔‘

شاعر کی جانب سے  تنقیدی شعر و شاعری کرنے کے دوران  رزاق داؤد نے ہاتھ کے اشارے سے مذکورہ شاعر کو روکنے کی کوشش کی اس موقع پر سرکاری ٹی وی کی آواز بند کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.