پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، کس سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستاتے پہنے ہاتھوں نے سازش کی؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر کے سنسنی پھیلا دی

ہم نے انہیں بغیر تماشائیوں کے بھی کھیلنے کی پیشکش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے، وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی تھی

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، کس سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستاتے پہنے ہاتھوں نے سازش کی؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر کے سنسنی پھیلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ نے خود دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ہم نے انہیں بغیر تماشائیوں کے بھی کھیلنے کی پیشکش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے، وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی ہے، نیوزی لینڈ نے چار ماہ سے سکیورٹی ٹیم بھیجی ہوئی تھی، اس ٹیم نے بھی سکیورٹی کی کلیئرنس دی تھی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنا فیصلہ خود کرے گی ان کے لیے ہمارے پاس انتظامات مکمل ہیں، ہم ان کو بھی خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے ملک میں کرکٹ کے لیے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.