پاکستان

بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تقریبات آج سے شروع

کرتار پور دربار کو برقی قمقموں اور خوشنما گلدستوں سے سجایا گیا ہے جبکہ یاتریوں کے قیام کے لیے خوبصورت پلنگ اور آرام دہ بستر سجائے گئے ہیں

کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہے، ملکی و غیر ملکی یاتری شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات اور رسومات میں 2000 سے زائد ملکی و غیر ملکی یاتری شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کرتار پور دربار کو برقی قمقموں اور خوشنما گلدستوں سے سجایا گیا ہے جبکہ یاتریوں کے قیام کے لیے خوبصورت پلنگ اور آرام دہ بستر سجائے گئے ہیں۔ بابا گرو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہونے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر تیار کیا جا رہا ہے اور قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع کڑی پکوڑوں، مکس سبزیوں، اچار، سادہ پلا، چائے اور مشروبات سے کی جائے گی۔ ممبر گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.