پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیوں منسوخ ہوئی؟ کیا اس کی وجہ ارجنٹیائن سے جے ایف 17 طیاروں کی ڈیل ہے؟ سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو ارب کا نقصان ہوا،بگ تھری میں پاکستان نے شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی

پاک نیوزی لینڈ سیریز کیوں منسوخ ہوئی؟ کیا اس کی وجہ ارجنٹیائن سے جے ایف 17 طیاروں کی ڈیل ہے؟ سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کے بارے میں کہا ہے کہ بعض ذرائع وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ جیسے ہی ارجنٹائن کے لیے ایف 17 تھنڈ طیاروں کی خریداری کا اعلان ہوا،اس کے ایک گھنٹے کے بعد برطانیہ متحرک ہو گیا،انہوں نے کہا کہ یہ جہاز تو ہمارے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں،پھر انہوں نے فوری طور پر امریکا سے رابطہ کیا اور اس کے بعد یہ سب ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہازوں خریداری کے معاہدے کا سن کر میں سوچ رہا تھا کہ آخر برطانیہ اور امریکا خاموش کیوں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔بگ تھری میں پاکستان نے شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان ہوتا ہے تو شریف خاندان کے چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم چلی گئی تو اس میں عمران خان کا کیا قصور ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.