پاکستان

ملک میں ایسا کوئی وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو: شاہد خاقان عباسی

 سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں۔

اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے کیس چلے ہیں، گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے، روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.