پاکستان

انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کیوں کیا؟ برطانوی ہائی کمشنر نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ای سی بی نے پاکستان کے دورے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر افسوس ہے

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ برطانوی ہائی کمیشن کا نہیں انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا کہ ای سی بی نے پاکستان کے دورے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر افسوس ہے، یہ افسوس ناک دن ہے، مجھ سے زیادہ کوئی مایوس نہیں۔ کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا انگلش کرکٹ بورڈ آزاد ادارہ ہے، ای سی بی یہ نہیں کہہ رہا کہ سکیورٹی پرابلم ہے، میں اس معاملے کو سازش نہیں سمجھتا، ہمیں مل کرکام کرنیکی ضرورت ہے کہ آج کا پاکستان سال 2001 سے مختلف ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی گذشتہ دنوں ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.