پاکستان

این سی او سی نے مختلف شہروں سے اضافی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی اور لاہور میں کورونا کی شرح میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد پر آگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت مختلف شہروں سے اضافی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ 22 ستمبر سے لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں سے کورونا کی اضافی پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔ دوسری جانب کراچی اور لاہور میں کورونا کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے این سی او سی نے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا تاہم پنجاب کے 5 اضلاع اور بنوں میں کورونا کیسز زیادہ ہونے کی بنا پر یہاں بعض پابندیوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.