پاکستان

لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں اور طیارے کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا

اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ائیرویز کی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں جس کے بعد تاشقند ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے گزشتہ رات لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں اور طیارے کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ دوسری جانب برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ طیارہ جلدہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.