پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہربار دھاندلی نہیں چل سکتی، اب اداروں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، اداروں کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مریم نواز نے ایک بار پھر دبنگ اعلانات کر دیئے

ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی ہے، دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے

ہربار دھاندلی نہیں چل سکتی، اب اداروں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، اداروں کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مریم نواز نے ایک بار پھر دبنگ اعلانات کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کارکنان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، اویس لغاری، ایاز صادق، عطا تارڑ، عظمی بخاری، ذیشان رفیق، نزہت صادق، شاہنواز رانجھا، ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود ہیں۔ مرکزی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جماعت نے میاں نوازشریف نے میاں شہبازشریف نے آزاد کشمیر الیکشن میں میری ڈیوٹی لگائی میں نے وہاں پہ مسلم لیگ ن کی جو طاقت دیکھی ناقابل بیان ہے یہ پہلی بار ہوا کہ حکومت وقت کو 6 لاکھ ووٹ ملے اور تمام تر مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کو 5 لاکھ ووٹ پڑے۔ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی ہے، دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے چن چن کر اوپر سے لیکر نیچے تک جماعت کو نشانہ بنایا گیا اس جبر اور دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی۔

2018 میں دھاندلی ہوئی تو یہ جیت گئے، آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو ہم ہار گئے، سیالکوٹ میں دھاندلی ہوئی تو یہ جیت گئے، میں بتانا چاہتی ہوں ہر بار دھاندلی نہیں چل سکتی، 2018 میں دھاندلی کے نتیجے میں پی ٹی آئی جیت گئی، اس کا نتیجہ آج کس عذاب کی صورت پاکستان بھگت رہا ہے اس تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ساری قوم جانتی ہے۔ دھاندلی کرنے کیلئے ان کو ایکسپوز ہوکر سامنے آنا پڑتا ہے، اب ایک بار ہوگیا ہے، اب اداروں کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ اگر دھاندلی کا یہی نتیجہ نکلنا ہے تو پھر اداروں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا اور سیاست میں مداخلت نہیں کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.