پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ٹیکس آمدن چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں، سم بند کرنے اور بجلی و گیس کے میٹر منقطع کرنے کا اعلان کر دیاگیا، ہر طرف تھرتھرلی مچا دینے والی خبر

صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور میرا کام پالیسی بنانا نہیں بلکہ پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس آمدن چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں، سم بند کرنے اور بجلی و گیس کے میٹر منقطع کرنے کا اعلان کر دیاگیا، ہر طرف تھرتھرلی مچا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹیکس چور کی سم بند کریں گے۔صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے۔ ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو اس کی سم بند کریں گے جبکہ بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کریں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کے ریمارکس پر حزب اختلاف کے ارکان نے احتجاج کیا۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ محصولات میں اضافے کی تعریف ہونی چاہیے۔

کمیٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ ہمارے پوچھے گئے سوال کا جواب آنا ضروری ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سابق وزیر خزانہ کے سوال پر مذاق کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے سوال کا جواب دیا جانا ضروری ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے اور میرا کام پالیسی بنانا نہیں بلکہ پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم ہونے سے آمدن کم ہو جائے گی۔ کمیٹی کی رکن عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ درآمدات بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی 47 فیصد بڑھی ہے لیکن ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند نہیں بلکہ تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.