پاکستان

فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طالبات کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے

فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طالبان کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی پروموشن کی پالیسی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اوردسویں کے لازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو غیر حاضر تصور کیا جائیگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلے کا اختیار چیئرمین بورڈ کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.