پاکستان

آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا

پاکستان آرمی ائیرڈیفنس جدید، انتہائی درست اور مہلک لانگ رینج ہتھیاروں کا نظام ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کو ائیرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کے طریقہ کار اور مکمل فعالیت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہااور پاکستان آرمی ائیرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ مربوط ہونے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ائیرڈیفنس جدید، انتہائی درست اور مہلک لانگ رینج ہتھیاروں کا نظام ہے، پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس فضائی سرحدوں میں دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچرکا جواب دینے کو تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.