پاکستان

پنجاب میں کورونا کے بعد کونسی نئی بیماری نے سر اٹھا لیا؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم صوبے میں ڈینگی نے سر اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں صحت کے شعبے میں 50 فیصد اسامیوں پر تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں کو وافر بجٹ فراہم کیا ہے، فیصل آباد کے ٹیچنگ اسپتالوں کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.