پاکستان

قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں; پاکستان انوکھا ملک نہیں، شوکت ترین

 وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں پاکستان کوئی انوکھا ملک نہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہیں، بھارت میں فی لیٹر 250 روپے میں ملتا ہے، پیٹرول کی قیمت ڈیزل کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کیلئے بڑھائیں، پیٹرولیم لیوی کا ہدف اس سال 600 ارب ہے لیکن حکومت نے  اب تک پٹرولیم لیوی پر کچھ نہیں لیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بیشی ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی، پہلے افغانستان سے ڈالر یہاں آیا کرتے تھے اب یہاں سے افغانستان جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے 40 سے 42 فیصد لوگوں کو براہ راست فوڈ سبسڈی دیں گے، حکومت نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی آئے گی، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من کردی ہے، چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو فکس کردی ہے، درآمدی چینی کے اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.