پاکستان

شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ۔ 

 انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل سے ملاقات میں خطے میں ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ تشویش کے دیگر امور بالخصوص افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے  بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے دوران انہیں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.