پاکستان

سعودی حکومت کا سکالر شپ دینے کا اعلان، پاکستانی طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے

اسکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر مضامین شامل ہیں

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کو سننے کے بعد پاکستانی طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے، اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہیگا جب کہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.