پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قانون کے رکھوالے ہی قتل و غارت گری میں ملوث نکلے، کراچی میں تعینات ایس ایچ او سپاری لے کر قتل کرنے والا مجرم، محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے سر شرم سے جھک گئے

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ہارون کورائی کو فضل کو اغواء کرنے اور قتل کے لئے استعمال کیا گیا

قانون کے رکھوالے ہی قتل و غارت گری میں ملوث نکلے، کراچی میں تعینات ایس ایچ او سپاری لے کر قتل کرنے والا مجرم، محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)فورس نے اجرتی قتل کروانے والے سابق ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے آج سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور ساتھیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان نے سیاہ گاڑی اور پولیس موبائل کی مدد سے فضل نامی شہری جو کسٹم کے لیے مخبری کا کام کرتا تھا اسے گرفتار کیا۔

راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ہارون کورائی کو فضل کو اغواکرنے اور قتل کیلئے استعمال کیا، اسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی شکل دینے کی کوشش کی گئی، یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سپاری دے کر قتل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فضل ایک مخبرتھا، جس کی مددسے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نیکارروائی کی اور 7 کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی، قبضیمیں لیا گیا مال مبینہ طورپر عمران مسعود، اس کیساتھی وحیدکاکڑکاتھا جبکہ اس کا تیسرا حصے دار عثمان شاہ تھا، جس نے اپنے تعلقات استعمال کر کے ہارون کورائی سے رابطہ کیا اور فضل کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.