پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گھریلو گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا، حکومتی حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی

جنوبی ایشیا میں بجلی اور گیس سب سے زیادہ مہنگی پاکستان میں ہے، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہی ہے: شہباز شریف

گھریلو گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا، حکومتی حلقوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے۔ عمران نیازی کی نااہلی سے گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں اور قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیا میں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے، آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.